اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ ہزاروں شہریوں نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آکر ووٹ ڈالنے کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر کا پیغام اور دستاویزی فلم ملاحظہ فرمائی جبکہ کہا ہے کہ 8300پر ایس ایم ایس کے ذریعے شہری اپنے ووٹ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے جاری بیان کے مطابق پنجاب اور سندھ کے تمام ووٹرز بلدیاتی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں ٹیلی نار کمپنی تمام صارفین کو یہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔کمپنی کے ذریعے الیکشن کمیشن کے اس پیغام کو عام کیا جارہا ہے کہ آپ 8300پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pkپر آکر ووٹ ڈالنے کا طریقہ معلوم کر سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں