اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین کو 30ہزار روپے کے عوض ارجنٹ کنکشن فراہم کرنے کی سکیم فی الفور ختم کی جائے ،یہ سکیم غریب صارفین کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔کمیٹی نے گیس کمپنیوں کی طرف سے کراس سبسڈی کو رد کرتے ہوئے اسے صارفین کیساتھ زیادتی کے قرار دیااور سفارش کی کہ گیس چوری نقصانات لیکج پر یوایف جی چارجزکا بوجھ صارفین پر نہ ڈالا جائے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو کمیٹی کے کنونیرنثار محمد خان کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہا ئوس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر نثار محمد نے کہا کہ گیس پیداواری کنوؤں سے گیس حصول پر دو فیصد اخراجات کو صارفین سے کئی گنا زائد وصولی کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دی جا سکتی۔