لاہور(نیوزڈیسک) بلدیاتی انتخابات سے تین روز قبل اپنا روزگار اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کی تقرین منعقد کی گئی .وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے 13 ہزار یلو کیب دینے کا اعلان کر دیا. ایوان وزیر اعلٰی میں منعقد کی گئی اس تقریب میں مہمانٍ خصوصی پنجاب کی وزیر خزانہ عائشہ غوث تھیں. اپنا روزگار اسکیم کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب نے 13 ہزار یلو کیب دینے کا اعلان کر رکھا ہے . عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نئی اسکیموں کے اعلان پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اپنا روز گار اسکیم کے دو مراحل پہلے مکمل کیے جا چکے ہیں. لہٰذا اسے انتخابی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتاوزیراعلی پنجاب کے اس اعلان کے بعد مخالف سیاسی جاعتوں میں کھلبلی مچ گئی اوراس پرسخت ردعمل آنے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے ۔