ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

غداری کیس،خصوصی عدالت کاحمیدڈوگر،شوکت عزیز، زاہدحامدکیخلاف کارروائی آگے بڑھانے کاعندیہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق چیف جسٹس عبدالحمیدڈوگر،سابق وزیر اعظم شوکت عزیز،سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامدکے خلاف شریک ملزمان کے طورپر کارروائی آگے بڑھانے کاعندیہ دے دیاہے اوردورکنی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کہا ہے کہ ہم نے اس لیے دس ماہ سے مقدمے کی کارروائی نہیں کی ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مقدمے میں شریک چاروں ملزمان کے خلاف کاروائی ایک ساتھ آگے بڑھائی جائے ،پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکے واپس لیے گئے یا عدالت نے ان کوکالعدم قراردے دیاتوپھرپرویز مشرف کوضمانت کراناپڑے گی ۔مقدمے کی سماعت نومبرکے آخری ہفتے تک ملتوی کررہے ہیں امید ہے اس وقت تک اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آجائیگا۔انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیئے ہیں۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کی جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی کیا نوعیت ہے،پرویز مشرف کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،استغاثہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاق نے ہائی کورٹ میں بیان دیا ہے کہ ہم شکایات میں ترمیم کرنے کے لیے تیار ہیں،جس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ وفاق نے اب تک ترمیم شدہ شکایات کیوں درج نہیں کروائی،پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی جس میں پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکے ختم کرنے کی استدعا کی گئی ان کا موقف تھا کہ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہو گئے تھے اور ان مچلکو ں کی توسیع نہیں ہوئی اس لیے اس حکم کوکالعدم قراردیا جائے،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ اگر یہ مچلکے واپس لے لیے جائیں گے تو پرویز مشرف کو ضمانت کروانا پڑے گی جس کے بعد پرویز مشرف کے وکیل نے درخواست واپس لے لی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کر دی اور کہا کہ امید ہے کہ اس وقت تک ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی آ جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…