اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی طبیعت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے رپورٹ پیش کردی سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کاکہناتھا کہ عدالت کے سات رکنی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سے مطمئن ہیں ، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی طبیعت تسلی بخش ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، ڈاکٹر عاصم کو فوری طورپر جیل بھیج دیاجائے ، ڈاکٹر عاصم کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست ان کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔