اسلام آباد(آن لائن) خو برو ماڈل ایان علی کے سپریم کورٹ کی پارکنگ کے پھیرے ۔ میڈیا نمائندوں کو ہلکی سی جھلک دکھا کر رخصت ہو گئیں ۔ ماڈل چار لینڈ کروز قافلوں کے ساتھ پارکنگ آئی تھیں ۔ ماڈل اپنے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کی تلاش میں سپریم کورٹ آئی تھیں ۔ ان کو وصول کرتے ہی راولپنڈی کسٹم عدالت روانہ ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں کو اس وقت خوشگوار حیرت کا جھٹکا لگا جب انہیں معلوم ہوا کہ خصوصی گاڑیاں پارکنگ میں داخل ہوئی ہیں جس میںخوبرو ماڈل ایان علی بھی ہے ۔تاہم اس دوران انہیں کیمرہ سنبھالنے میں ذرا دیر ہو گئی اور ایان علی کو کیمرہ کی زد میں لانے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے ۔معلوم یہ ہوا تھا کہ ایان علی کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کے دو مقدمات سپریم کورٹ اور کسٹم عدالت میں ایک ہی وقت میں لگے ہوئے تھے جس پر لطیف کھوسہ نے اپنے جونیئر کے ذریعے کسٹم عدالت سے کچھ مہلت طلب کی اور سپریم کورٹ کے ایک مقدمے میں پیش ہوئے تاہم کسٹم عدالت کے اصرار پر ماڈل ایان علی کو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر سپریم کورٹ آنا پڑا اور ایک جھلک دکھا کر لطیف کھوسہ کو ساتھ لے کر کسٹم عدالت روانہ ہو گئیں ۔اس دوران میڈیا نے بھرپور کوشش کی کہ ان کی کوریج کریں تاہم وہ اپنے مشن میں کامیاب نہ سکے۔ بعض ایک چینل کو ان کی گاڑی تک رسائی ہوئی اور یوں ایان علی چھلاوا بن کر غائب ہو گئیں ۔