پشاور(نیوز ڈیسک) اچر کلے میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے دادا اور 2 پوتیاں جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور کے علاقے اچر کلے میں زلزلے سے متاثرہ مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں دادا اور 2 پوتیاں شامل ہیں جب کہ زخمی افراد میں بچیوں کی والدہ، دادی ا ورچچی شامل ہیں جنھیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاجہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واضح ہے کہ 2 روز قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث 250 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار کے قریب زخمی اور سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔