راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور سوات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے ان جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تھا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دو دن قبل آنے والے زلزلے میں پاکستان بھر میں تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور تین ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا تھا زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل آنے والے زلزلے کے جھٹکے کی شدت امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.5 ریکارڈ کی گئی تھی