اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے چار اضلاع میں 147 تعلیمی ادارے تباہ ہوئے، پی ڈی ایم اے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پیر کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے 147 تعلیمی ادارے تباہ ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 220 تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ پیر کو آنے والے زلزلے میں ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 250 سے تجاوز کر چکی ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک سامنے آنے والے اعدادوشمار میں صرف چار اضلاع کے تعلیمی اداروں کو پہنچنے والے نقصان کے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔پی ڈی ایم کے کے اہلکار یوسف ضیاء نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک کل 147 تعلیمی اداروں کی تباہی کی خبر موصول ہوئی ہے تاہم ابھی دیگر علاقوں یس مزید اعداوشمار موصول ہو رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ضلع ٹانک میں متاثر ہوئے جن کی تعداد 53 ہے جبکہ اپر دیر میں 45 سکول تباہ ہوئے۔لکی مروت میں تباہ ہونے والے سکولوں کی تعداد 34 ہے۔بنوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی مکان کو نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے آئی ہے تاہم وہاں بھی 15 سکول زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں شانگلہ میں ہوئیں جہاں 49 افراد ہلاک ہوئے۔مجموعی طور پر 8450 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 113 سکول بھی زلزلے سے متاثرہ عمارتوں میں شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں تعلیمی اداروں کی تعداد
علاقہ پرائمری سکول مڈل سکول ہائی سکول ہائر سیکنڈری سکول مکتب کالج کْل تعداد
بنوں 1159 132 93 20 138 9 1551
ٹانک 347 43 33 1 14 3 441
لکی مروت 937 99 74 10 77 6 1203
اپر دیر 798 91 47 8 86 3 1033

سب سے زیادہ مکانات سوات اور لوئر دیر میں تباہ ہوئے جن کی تعداد بلترتیب 2203 اور 23087 بتائی گئی ہے۔چترال سے 32 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم وہاں کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہے اور متعدد کچی بستاں مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے۔قبائلی علاقے فاٹا میں بھی تباہی ہوئی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ باجوڑ ایجنسی متاثر ہوئی جہاں 21 ہلاکتیں ہوئی اور 300 سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے۔پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے منگل کو شانگلہ کو دورہ بھی کیا تھا اور مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو ایک، ایک لاکھ فی کس اور 50، 50 ہزار روپے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…