اسلام آباد (آن لائن)نےب حکام نے سابق چےئرمےن سی ڈی اے فرخند اقبال کو حکم دےا ہے کہ پندرہ دنوں کے اندر اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن کی مکمل تفصےلات فراہم کرے۔سوموار کے روز فرخند اقبال کو نےب حکام نے اربوں روپے کی مبےنہ کرپشن کی پوچھ گچھ بارے طلب کےا ہوا تھا،فرخند اقبال نےب کے ساتوےں نوٹس پر نےب تحقےقاتی افسران کے سامنے پےش ہوئے،نےب کے تحقےقاتی ٹےم نے بند کمرہ مےں فرخند اقبال سے مسلسل پانچ گھنٹے تفتےش کی،پانچ گھنٹوں کے دوران فرخند اقبال نے دس دفعہ پانی اور دو دفعہ چائے بھی مانگی۔آن لائن کو ذرائع نے بتاےا ہے کہ نےب سٹےٹ بنک آف پاکستان کی اےف اےم ےو رپورٹ کی روشنی مےں فرخند اقبال کےخلاف تحقےقات کر رہا ہے۔سٹےٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق فرخند اقبال کے چےئرمےن سی ڈی اے کے دور مےں ان کے ذاتی اکا¶نٹس مےں روزانہ دو کروڑ روپے ڈےپازٹ ہوتے رہے ہےں۔نےب نے اس آمدن کے ذرائع اور اصلی اثاثوں کی مکمل تفصےلات بارے معلومات حاصل کرنے کےلئے فرخند اقبال کو اےک پرفارما دےا ہے،فارم مےں آمدن کے ذرائع،اخراجات اثاثے،ملک کے بےرون اثاثے،بنک اکا¶نٹس،بےوی بچوں کے نام اثاثہ کی تفصےلات وغےرہ بارے معلومات طلب کی گئی ہےں۔ذرائع کے مطابق فرخند اقبال نے سی ڈی اے کے معاملات بارے اہم اور خفےہ معلومات بھی نےب حکام کو فراہم کر دی ہےں اور نےب تحقےقات اےک نےا رخ اختےار کرسکتی ہےں۔فرخند اقبال کے بارے مےں اےف آئی اے بھی تحقےقاتی کر رہی ہے اور فرخند اقبال عدالتی ضمانت پر رہا ہوئے ہےں اور کئی ماہ جےل اور حوالات مےں بھی گزار چکے ہےں۔