لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے زلزلہ متاثرین کے لئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ باقی لوگ بھی زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں گے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے متاثرین زلزلہ کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔ ادھر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے بھی زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی خبر سن کر ہمیں بہت صدمہ پہنچا ہے اور ہم خاندانوں سے دلل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہا کرتے ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جیت کی اتنی خوشی نہیں ہوئی کیونکہ تمام کھلاڑی افسردہ تھے اور امدادی کاموں میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز تجربہ کار بلے باز یونس خان نے بھی زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری قوم کیلئے ایک بہت بڑاسانحہ ہے۔