فیصل آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اپوزیشن پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں رکن اسمبلی طلال چوہدری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی روزنامہ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تصادم ضلع فیصل آبادکی تحصیل جڑانوالہ میں ایک مقام پر جلسہ کے باعث پیش آیا۔ تصادم کے نتیجے میں حکمران جماعت کے رہنما طلال چوہدری بھی زخمی ہوئے جب کہ پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے بھرپور لاٹھی چارج کیا۔پولیس کے مطابق دونوں جماعتوں کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیاگیا ہے جن کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔