راولپنڈی(نیوز ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی۔ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی۔ کیس کی سماعت میں ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس کیس میں ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم بھی عائد ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی اسلام آباد ایئر پورٹ پر پانچ لاکھ ڈالرز دبئی سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں۔