اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرویزمشرف نے زلزلہ متاثرین سے گہری ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ خودکوبے آسرا نہ سمجھیں،پوری قوم ان کے دکھ اوردردمیں برابرکی شریک ہے اوران کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کوجانتا ہوں ہم بہت جلد مشکل سے باہر نکل آئیں گے،قوم زلزلے سے ہونے والی تباہی کا 2005کی طرح بلند حوصلے سے مقابلہ کرے گی،ریسکیوکے حوالے سے پاک فوج کی خدمات لائق خراج تحسین ہیں۔مخیرحضرات اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی کیلیے آگے بڑھیں۔ انھوں نے کہا کہ 2005 کے خوفناک زلزلے میں پوری قوم نے یک جان ہوکربلند حوصلے سے مقابلہ کیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں اپنی فوج پرفخر ہے جوقوم کودرپیش آنے والی ہرمصیبت کے مقابلے میں ڈٹ کرکھڑی ہوجاتی ہے اوراس سے نجات دلاتی ہے۔