پشاور(نیوز ڈیسک) پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے ریحام خان بغیر شیڈول اور پروٹوکول پہنچیں۔انھوں نے زحمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، اس دوران ریحام خان نے زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زحمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، زخمیوں کی عیادت کے بعد ریحام میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلی گئیں۔