لاہور(نیوز ڈیسک)چودھری شیر علی نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی تھی اور فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات سے آگاہ کیاتھا۔جس کے بعد معاملہ حل ہونے کی امید تھی۔تاہم منگل کی شب چودھری شیر علی اپنی ہی پارٹی کے مخالف امیدوار کی کارنر میٹنگ میں خطاب کیلئے پہنچ گئے،جہاں انہوں نے مقامی قیاد ت کو آڑے ہاتھوں لیااورکہا کہ ان کی لڑائی پارٹی ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم پر ہے۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران ن لیگ کے خلاف نعرے بھی خود بھی لگائے بھی اور کارنر میٹنگ میں موجود لوگوں سے بھی لگوائے۔