مہمندایجنسی(نیوز ڈیسک)تحصیل حلیم زئی میں دہشت گردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فورسز کی گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بنایا،حملے میں ایک لیویز اہلکارشہید ہوگیا۔لیویز ذرائع کیمطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے غیبہ خوڑ میں رات گئے مسلح دہشت گردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار اجمل خان شہید ہوگیا۔دہشت گردوں نے علاقہ غلنئی بازار کے قریب لیویز فورسز کی گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بھی بنایا،تاہم گاڑی میں سوار اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کسی دہشت گرد کے مارے جانے یا گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ملی،علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔