کراچی (نیوزڈیسک) سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو رینجرز پر بے بنیاد الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوادیاہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو رینجرز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور بے بنیاد و جھوٹے الزمات لگانے پر قانونی نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نے نجی ٹی وی چینل پر سندھ رینجرز پر کھالیں چوری کرنے اور آئین سے ماورا عمل کرنے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ ان جھوٹے الزامات کا مقصد رینجرز کے مورال اور کردار کو داغدار کرنے کی کوشش تھی۔