پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

زلزلے سے میٹرو بس ٹریک مکمل محفوظ رہا ، کسی حصے میں کوئی دراڑ نہیں آئی، حنیف عباسی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ زلزلے سے میٹرو بس ٹریک مکمل محفوظ رہا ، کسی حصے میں کوئی دراڑ نہیں آئی، 25دسمبر کو وزیراعظم نواز شریف پشاور موڑ انٹر چینج کا افتتاح کرینگے ، پتھر سے جاں بحق ہونیوالے شخص کے لواحقین کو 30 لاکھ کا پے آرڈر دیدیا ہے اور ایف آئی آر کنٹریکٹر کیخلاف درج کرا دی گئی ہے، امریکہ جرمنی اور فرانس مل کر بھی 14 ماہ میں اتنا بڑا منصوبہ مکمل نہیں کر سکتے جنہیں اس منصوبے سے تکلیف ہے وہ شور مچاتے رہیں جبکہ کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ فیض آباد پر سپیڈ بریکر عوام کی درخواست پر لگائے گئے ، میٹرو کیلئے نئی ڈرین بنائی گئی ہے کسی کا سائز کم نہیں کیا گیا۔ منگل کو پی آئی ڈی میں جی ایم نیس پاک ، کمشنر راولپنڈی زاہد سعید اور پی آئی او راؤ تحسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عام لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میٹرو کی صورت میں ملی ، اوسطاً ایک لاکھ بیس ہزار لوگ روزانہ اس پر سفر کرتے ہیں جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے خواتین با عزت طریقے سے سفر کرتی ہیں یہ منصوبے متوسط طبقے کیلئے ہے 24 کلو میٹر میٹرو ٹریک اور 24 کلو میٹر مکس ٹریک اس منصوبے کا حصہ ہے 48 کلو میٹر کا ٹریک ہم نے 14 ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا انہوں نے کہا کہ فلاحی اور سیاسی آدمی کبھی یہ دعا نہیں کرتا کہ طوفان آئے اور میٹرو ٹریک گر جائے ، گزشتہ روز زلزلہ آیا اور میڈیا میں ہمارے ایک بھائی نے کہا کہ ٹریک پر دراڑیں آ گئی ہیں ، زلزلے کے وقت ہم کمشنر راولپنڈی کے آفس میں موجود تھے فوراً وہاں انجینئرز ، نیس پاک کے عملے اور دیگر متعلقہ لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جائیں اور پورے میٹرو ٹریک کا جائزہ لیں رات کو 11 بجے انہوں نے اپنا جائزہ مکمل کیا اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ میٹرو ٹریک پر زلزلے کے باعث درڑایں نہیں آئیں ، میٹرو ٹریک مکمل طور پر محفوظ ہے انہوں نے بتایا کہ میٹرو ٹریک کے ہر پلر کی گہرائی 40 سے 45 فٹ ہے اور ہر ستون پر 40 ٹن سریا لگایا ہے تاہم قدرت کے آگے کوئی بند نہیں باندھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹریک سے پتھر گرنے سے جو شخص جاں بحق ہوا تھا اس کے لواحقین کو 30 لاکھ کا پے آرڈر دیدیا ہے اور ایف آئی آر کنٹریکٹر کیخلاف درج کرا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر زلزلے کے باعث میٹرو ٹریک پر دراڑیں آتیں تو کیا ہم ایک لاکھ 20 ہزار لوگوں کی جان سے کھیلتے ایک منٹ کیلئے بھی میٹرو سروس بند نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو ٹریک سے بارش کا پانی ٹپکنے کے معاملے پر کام جاری ہے دو تاریخ تک اسے مکمل کر لیا جائیگا ، 485 پائپ مسنگ تھے جنہیں مکمل کیا گیا ہے ابھی بھی 35 رہتے ہیں جیسے ہی یہ پائپ ڈل جائینگے پانی کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے کہا کہ فیض آباد پر سپیڈ بریکر عوام کی درخواست پر لگائے ہم نے میٹرو کیلئے الگ ڈرین بنائی اب بھی پرانی اور نئی ڈرین چل رہی ہے ہم نے کسی کا سائز کم نہیں کیا ایک سوال کے جواب میں حنیف عباسی نے چیلنج کیا کہ امریکہ جرمنی اور فرانس مل کر بھی 14 ماہ میں اتنا بڑا منصوبہ مکمل نہیں کر سکتے ۔ ہماری ٹیم نے دن رات کام کیا اور اس میگا پراجیکٹ پر ہم نے دو ارب روپے کی بچت کی ۔ اس منصوبے کے حوالے سے کنٹریکٹر سے جو معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق وہ دو سال تک کوئی بھی خرابی ہونے کی صورت میں اپنی جیب سے پیسہ لگائے گا ۔
31
راولپنڈی میڑوبس کے ٹریک میں زلزلے کے بعد ٹریک میں پڑنے والی دراڑیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…