لاہور ((نیوزڈیسک)جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید پر دہشتگردوں کے ممکنہ حملے کے خدشے کے بعد پنجاب حکومت نے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے ۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی ان پر حملہ کرا سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کے ایک اہلکار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جوہڑ ٹاﺅن میں حافظ سعید کی رہائش گاہ اور چوبرجی میں جماعة الدعوة کے ہیڈ کوارٹرز پر مزید پولیس اہلکار لگا دیئے گئے ہیں ۔ ایس ایس پی اطہر اسماعیل نے کہا کہ پولیس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حافظ سعید کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ادارہ اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتا ہے جن میں وزیراعظم نواز شریف ، حافظ سعید و دیگر شخصیات کے نام دیئے گئے تھے ۔