ملتان(نیوزڈیسک)ملتان میں خود کو صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کوآرڈی نیٹر بتا کر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا فراڈیا گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے خلاف چھ تھانوں میں پہلے ہی مقدمات درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبری پر ملزم عمر قادری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق ملزم خود کو صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کوآرڈی نیٹر ظاہر کرکے لوگوں سے فراڈ کرتا رہا ہے اور مبینہ طورپر کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے ہی مختلف چھ تھانوں میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں ،پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔