اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف بھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے مداح نکلے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ راحیل شریف جس طرح عوام میں مقبول ہیں اس حوالے سے ان کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جس کی مزید تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف قوم کے ہیرو ہیں اور وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں جس سے ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ راحیل شریف کی مدت میں حکومت کو ضرور توسیع کرنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کا راحیل شریف کی شخصیت سے مقابلہ کرتے ہوئے کہا کہ اشفاق پرویز کیانی ایک تھنکر تھے جبکہ راحیل شریف ایک ڈوؤر ہیں۔