اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات، پاکستان بارے وارننگ جاری

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے اوسط درجہ حرارت میں گزشتہ 60 سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ماہر ماحولیات کہتے ہیں ، ٹمپریچر میں اضافے کے باعث مستقبل میں یہاں شدید گرمی یا سردی ہونے کا خدشہ ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات دنیا بھر میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔پاکستان ان تبدیلیوں کی وجہ سے ماہ جون میں 2 ہزار قیمتی جانوں سے محروم ہوچکا ہے ۔ گلوبل وارمنگ میں اضافہ کے باعث عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے ،جو پاکستان میں سیلابوں، زلزلوں، زمینی و سمندری طوفانوں اور شدید گرمی یا شدید سردی کا سبب بنے گا۔اس سے خوراک، توانائی اور پانی کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات کے نتیجے میں پاکستان کوماحولیات اور قدرتی وسائل کے شعبے میں سالانہ 331 بلین روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ100 سال کے دوران دنیا کی اوسط درجہ حرارت میں 0.6 ڈگری سینٹی گریڈکا اضافہ ہوا ہے اور اگرگر یہی سلسلہ جاری رہا تو رواں صدی کے دوران ٹمپریچر کی اوسط شرح 1.8 سے4ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2010 سے 2039 تک دنیا کا اوسط درجہ حرارت 0.7 رہے گا جبکہ اس دوران پاکستان میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جائیگا۔ موسمیاتی تبدیلی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی کی فراہمی،سنی ٹیشن اورپانی کی سپلائی کا مناسب نظام نہ ہونے کے باعث ملک کو سالانہ 112 بلین روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جو کہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…