پشاور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین زدگان کے لئے خیبر پختونخوا کو 50 ٹرک امدادی سامان فراہم کر دیا ہے۔پشاور گورنر ہاوس میں پنجاب کے وزیرلیبرراجہ اشفاق سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ سے ہونےوالے نقصانات پر پوری قوم غم زدہ ہےں مصیبت کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔انکاکاکہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں حالیہ زلزے سے متاثرین کے لیے پچاس ٹرک امداد فراہم کر دیئے ہیں۔ امدادی سامان میں 10 ہزار ٹینٹ، 10 ہزار کمبل، 10 ہزار فوڈ پیکجز، 5 ٹرک آٹا شامل ہیں۔ ریسکیو عملے کے 65 اہلکار بھی امدادی کاروائیوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کو دے دیئے ہیں۔ 41 ماہرین پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی پنجاب سے پشاور پہنچ چکی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا صوبے میں سب سے زیادہ نقصان انفراسٹریچر کا ہوا ہے ،،بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہو گئے ہیں،مرکزی حکومت تباہ شدہ علاقوں کی بحالی میں خیبرپختونخواحکومت کاساتھ دیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں