پشاور(نیوزڈیسک)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،خیبر پختونخوا نے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے لئے 7ٹیمیں مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع چترال، شانگلہ، سوات، بونیر، دیر لوئر،دیر اپر اور مالاکنڈ روانہ کر دیئے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلہ سے 185 افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ1456 افراد زخمی ہوئے اور 2102 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کواضلاع سے نقصانات کے اعداد و شمار موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈائر یکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عامر آفاق مالاکنڈ ڈویژن میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے دیر اور چترال کا دورہ کیا۔ کو پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ امدادی سرگرمیوں کے لئے پی ڈی ایم اے ریلیف فنڈز سے مقامی وسائل کو جہاں تک ممکن ہو بھروئے کار لائیں تاکہ متاثرہ عوام کو جلد ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے نے مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع چترال، شانگلہ، سوات، بونیر، دیر لوئر،دیر اپر مالاکنڈ اور تورغر کے لئے الگ الگ 1000 خیمے،2000 کمبل،2000 میٹس اور1000 غذائی اجناس پر مشتمل خوراک پیکج ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچا دیئے ہیں جہاں ضلعی انظامیہ اسے متاثرہ عوام میں تقسیم کر رہے ہیں۔زلزلہ سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو کاروائیوں کو مسلسل مانیٹر کرنے کے لئے پی ڈی ایم اے میں خصوصی ہیلپ لائن قائم کیا گیا ہے زلزلہ سے متاثرہ عوام معلومات اور رہنمائی کے لئے 091-9213959, 091-9213845, 091-9223662 ان نمبروں پرکسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں