سوات(نیوزڈیسک)پاکستان میں ہولناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں بے شمار لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ زلزلہ تو گزرچکا ہے لیکن نقصانات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایسا ہی کچھ سوات میں بھی ہواجہاں امدادی کارروائیوں میں مصروف افراد پر تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق امدادی کارکن پہاڑی علاقوں میں ملبہ ہٹانے میں مصروف تھے کہ ان پر پہاڑی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں امدادی کارکن تودے کے نیچے دب گئے جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے کے نیچے سے نکالا۔ ملبے کے نیچے دبنے سے 4 امدادی کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امدد کیلئے سول ہسپتال کالام منتقل کردیا گیا ہے ۔