لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عائشہ احد ملک کو سکیورٹی نہ دینے کےخلاف درخواست پر سکیورٹی پر مامور چاروں اہلکاروں کو طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو عائشہ احد ملک نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود اہلکار فراہم نہیں کیے گئے ۔عائشہ احد ملک کے مطابق ان کی زندگی کاخطرہ ہے اور پنجاب حکومت سکیورٹی نہیں دے رہی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد عائشہ احدملک کی سکیورٹی کے لیے چار اہلکارمامورکردیئے گئے ہیں۔ جس پر عائشہ احد نے سرکاری وکیل کے موقف کو گمراہ کن قرار دیا ۔ فاضل عدالت نے عائشہ احد کی سکیورٹی پر مامور چاروں اہلکاروں کو آج ( بدھ ) طلب کرلیا۔واضح رہے کہ عائشہ احدملک جوکہ سابق رکن پارلیمنٹ احدملک کی صاحبزادی ہیں ۔انہوں نے مبینہ طورپردعوی کیاتھاکہ ان کی شادی حمزہ شہبازشریف کے ساتھ ہوئی اوراس شادی کے حوالے سے اس کے پاس ثبوت موجود ہیں جن میں شادی کی ویڈیوز اورکاغذات بھی موجود ہیں جن کووہ جلد عوام کے سامنے لائیں گے ۔عائشہ احد مبینہ طورپرالزام عائد کیاکہ اس کوسیاسی طورپرانتقام کانشانہ بنایاگیاہے ۔اس نے یہ بھی کہاکہ اس کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اوراس کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں ۔