اوتھل(نیوزڈیسک) حب میں بائیکوآئل ریفائنری میں دھماکے کے بعدآگ بھڑک اٹھی،5مزدورجھلس کرزخمی،تین گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد آگ پرقابو پالیاگیا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گڈانی ساحل کے قریب قائم ملک کی سب سے بڑی بائیکوآئل ریفائنری میںاچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اس دوران آئل ریفائنری میں کام کرنے والے 5مزدور جھلس کرزخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور فائربریگیڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پرانہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ آئل ریفائنری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور آگ کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا مقامی پولیس نے تخریب کاری کے شبے کو رد کرتے ہوئے اسے اتفاقیہ واقعہ قرار دیا ہے ۔