اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے معروف تحقیقاتی ادارے ایس ڈی پی آئی کی طرف سے مختلف جماعتوں کے بارے میں کئے گئے سروے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملکی سطح پر پھیل رہی ہے اور اس کی 32.5فیصد حمایت ملی ، اس کے بعد مسلم لیگ کانمبر ہے جسے سروے کے 27.6فیصد شرکاءنے سپورٹ کیا۔ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر رہی جسے محض 14.5فیصدلوگوں کی حمایت ملی۔ سروے میں شرکاءنے یہ بھی بتایاکہ وہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں پارٹیوں کو مدنظر نہیں رکھیں گے بلکہ مقامی مسائل اور امیدواروں کو دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں گے۔ ایس ڈی پی آئی کے ڈاکٹرسلیری نے بتایاکہ اس سروے میں 3014لوگوں سے 25اگست سے 10ستمبرکے حوالے مختلف صوبو ں کی کارکردگی کے حوالے رائے لی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پلڈاٹ نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کواپنے سروے میں بہترین جماعت قراردیاتھاجس پرتحریک انصاف نے تنقید کی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں