اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے ایک معروف ادارے کی طرف سے کئے جانے والے سروے نے حکمران جماعت ن لیگ کے رہنماﺅں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کیے گئے ایک سروے کے دوران 15دن تک جاری رہنے والے ایک سروے کے دوران خیبرپختونخواحکومت اپنی کارکردگی کے لحاظ سے دیگر حکومتوں پر بازی لے گئی ، جبکہ پاکستان تحریک انصاف سب سے مقبول پارٹی قرار پائی ، اسی طرح کرپشن کی روک تھام کیلئے رینجرز اور آرمی کا کلیدی کردار قراردیاگیا۔ ایس ڈی پی آئی کے کئے گئے سروے میں معلوم ہواکہ کرپشن کوکنٹرول کرنے میں وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی میں صوبہ سندھ سب سے پیچھے رہاجہاں 67.3فیصد لوگوں نے کارکردگی کو غیرتسلی بخش قراردیا، سندھ کے بعد بلوچستان کا نمبر آیاجہاں 59.1فیصدلوگوں نے کارکردگی کو غیرتسلی بخش قراردیا،پنجاب کا تیسرا نمبر رہاجہاں 45.5فیصد حکومتی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں ، خیبرپختونخواہ میں سے کم مخالفت دیکھی گئی جہاں 44.4فیصد لوگوں نے کرپشن کی روک تھام کیلئے اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر مایوسی کااظہار کیاجبکہ 43.6فیصدلوگوں نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا