کراچی((نیوزڈیسک) ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دی گئی امداد لینے سے معذرت کر لی . تفصیلات کے مطابق گیتا کے بھارت واپس پہنچنے پر بھارتی حکام نے 15 سال تک گیتا کو پالنے اور اس کا خیال رکھنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ بطور امداد دینے کا بھی اعلان کیا جسے ایدھی فاؤنڈیشن نےلینے سے معذرت کر لی ہے . ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتوں سے امداد لینا ایدھی فاؤنڈیشن کی پالیسی نہیں. ہم نے ماضی میں بھی کسی حکومت سے امداد وصول نہیں کی جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن اپنے تمام اخراجات چندے سے اکٹھی ہونے والی رقم کے ذریعے پورے کرتی ہے.