سلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین نے زلزلے کے بعد ایک اورقدرتی آفت کااندیشہ ظاہرکردیا.ڈائریکٹر جنرل
جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 9ریکٹر سکیل شدت کا زلزلہ آنے کا خدشہ ظاہر کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جی جیالوجیکل سروے ڈاکٹر عمران خان کا کہنا تھا کہ دیامر کے علاقے میں شدید زلزلے کا خدشہ پایا جاتاہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ بھاشا ڈیم کو حتمی ڈیزائن دینے سے قبل متعلقہ اداروں اور ماہرین سے مشاورت کرلے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 8.1شدت کا زلزلہ ایک نیا ریکارڈ ہے تاہم زیر زمین اس کی گہرائی 193کلو میٹر ہونے کی وجہ سے تباہی بہت زیادہ نہیں ہوئی ۔ان کے بقول 2005ء میں زلزلے کی شدت 7.6تھی لیکن گہرائی صرف 10کلو میٹر ہونے کی وجہ سے شہر کے شہر اور قصبے تباہ ہوئے ۔ڈی جی جیالوجیکل سروے کا مزید کہنا تھا کہ 8.1سکیل کے زلزلے سے پہاڑ اپنی اصل جگہ سے کھسک جاتے ہیں جس سے لینڈسلائیڈنگ آتی ہے اور گلیشیئر کے پگھلنے کا بھی خطرہ پیدا ہوجاتاہے ۔
ماہرین نے زلزلے کے بعد ایک اورقدرتی آفت کااندیشہ ظاہرکردیا
27
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں