لاہو(نیوزڈیسک)شفاف الیکشن کے لئے ملک بھرمیں احتجاج کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کوایک اورخوشخبری مل گئی ۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران فرائض میں غفلت برتنے پرپریذائیڈنگ افسران کو سزائیں اور جرمانے کئے جائیں گے۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسروں کے انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے یا فرائض میں غفلت برتنے کے کئی الزامات سامنے آنے کے بعد انتخابات میں پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسروں کو قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر سزائیں سنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق غفلت برتنے والے پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسروں کو جرمانے و قید کی سزائیں سنائی جائیں گی۔ان افسروں کو دوسال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے جبکہ الیکشن نتائج پر اثر انداز ہونے والے پریذائیڈنگ افسر کو 20ہزار روپے سزا سنائی جائے گی۔.جبکہ تحریک انصاف نے ابھی تک الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے بارے میں کوئی باضابطہ ردعمل ظاہرنہیں کیاہے ۔