پشاور(نیوز ڈیسک) عمران خان نے گزشتہ روز آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد فیصل آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے اور زلزلہ متاثرین کی عیادت کے لئے پشاور لیڈی ریدنگ ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں میڈیا سمیت سیاست دانوں اور کسی کو بھی نہیں جانا چاہئے کیوں کہ ڈاکٹروں کا کام متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اس کے بعد ہم متاثرہ اضلاع کا دورہ کریں گے۔ انہوںنے کہا ہمیں زلزلہ کی پہلے سے تیاری کرنی چاہئے اور ایسے مکان بنانے چاہئے جس سے زلزلہ کی صورت میں نقصان کم سے کم ہو۔ صوبے کے تمام وسائل زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے استعمال میں لا رہے ہیں۔