لاہور(آن لائن) بلدیاتی الیکشن کا کمال مارکیٹس میں سٹریٹ لائٹس ختم ہوگئیں۔ لیگی امیدوار برہم اور ٹاﺅن انتظامیہ بے بس۔ روزانہ کی بنیاد کی پیچ ورک اور سٹریٹ کی تنصیب کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہے کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لیگی امیدواروں کے حکومتی خزانے اور وسائل کے منہ کھول دیئے گئے ہیں۔ لاہور کے تمام نو ٹاﺅئز میں متعلقہ لیگی ایم این اے ایم پی اے اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے چیئرمین وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کے امیدواروں کو فوری سٹریٹ لائٹس مہیا کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ ٹاﺅن انتظامیہ کمال پھرتی دکھاتے ہوئے سٹریٹ لائٹس لیگی امیدواروں کو فراہم کررہی ہے جبکہ ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے الیکٹریشن اور دیگر عملہ بھی مہیا کیا جارہا ہے جو خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت بھی کررہا ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر پیچ ورک کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ان تمام کاموں کی نگرانی متعلقہ ایم پی اے اور ایم این اے کررہے ہیں جبکہ سٹریٹ لائٹس کے مارکیٹ بحران نے ٹاﺅن انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ لیگی امیدوار ٹاﺅن انتظامیہ سے جھگڑا کررہے ہیں کہ انہوں فوری سٹریٹ لائٹس مہیا کی جائیں جبکہ شہر کی مارکیٹوں میں سٹریٹ لائٹس کا فقداں پایا جاتا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہے کہ گذشتہ اوز ای ڈی او فنانس نے لاہور کے نام ٹی ایم اوز کو بلاکر کہ ان کی سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ اور مزید مستعدی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔