اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کراچی آپریشن کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو چیلنج کردیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز درخواست گزار شاہد اورکزئی نے سولہ اکتوبر کو کراچی آپریشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کیلئے تشکیل کردہ پانچ رکنی کمیٹی کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمیٹی میں سابق ججز شامل ہیں جو وفاق کے خرچے پر کسی صوبے میں کوئی سیاسی کام انجام نہیں دے سکتے تشکیل کردہ کمیٹی صوبائی خود مختاری کیخلاف ہے کیونکہ اس میں صوبائی حکومت کی رضا مندی شامل نہیں ہے درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم جاری کرے واضح رہے کہ کمیٹی میں جسٹس ناصر اسلم زاہد ، جسٹس خلیل الرحمن اور جسٹس اجمل میاں کے علاوہ بیرسٹر فروغ نسیم کا نام شامل ہے جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کمیٹی کے سیکرٹری کے طورپر فرائض انجام سرانجام دینگے درخواست میں وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔