اسلام آباد(آن لائن )سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی،ابتدائی رپورٹ پوسٹ مارٹم میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہ ہو سکا ہے تا ہم رپورٹ کے مطابق فواز کے سر، ناک، بازو پر زخم ،پیروں کے تلوو¿ں پر نیل پائے گئے جبکہ منہ کے بیرونی حصے پر خون ، معدے سے الکوحل کی بو آر رہی تھی تفصےلی رپورٹ کےلئے فرانزک ٹیسٹ کیلئے جسمانی اعضاءکے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہےں جس کے بعد ہی ان کی موت کا وجہ معلوم ہو سکے گی۔ آن لائن کے پاس دستےاب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پمز ، پولی کلینک کے 5رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے جس مےںسنےئر ایم ایل اوڈاکٹر نصیر ،ڈاکٹرتنویر افسر ملک بورڈ کا حصہ تھے ۔ تاہم بورڈپوسٹ مارٹم میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہ کر سکا۔موت کی حتمی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ میں ہو سکے گا جس کےلئے فواز المشعال کے جسمانی اعضاء کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہےں۔واضع رہے کہ فواز المشعال کا پوسٹ مارٹم 23اکتوبر کو پولی کلینک میں کیا گیا تھا ،جو کہ سعودی سفارتخانے کی درخواست پر کیا گیا۔واضح رہے کہ پی ایم اے میں زیر تربیت فواذ کی لاش 17اکتوبر کوتھانہ آبپارہ میں واقع گیسٹ ہاو¿س سے ملی تھی۔