پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کے پی کے حکومت کے سابق وزیر اطلاعات و مشیر وزیر اعلی کے پی کے مشتاق غنی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زلزلے سے خیبر پختونخوا کا ہر ضلع متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے مالا کنڈ کا ضلع زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں 1500 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا زلزلہ کے فوری بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ریلیف کی ہدایات جاری کر دی تھیں۔ انہوں نے کہا کے پی کے میں 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم اے اور دیگر ٹیمیں مصروف ہیں جو مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا زیادہ مکانات دیر، بونیر سوات اور مالاکنڈ ڈویڑن میں تباہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا متاثرہ علاقوں میں دو ہزار ٹینٹ ، دو ہزر چٹائیاں اور دیگر سامان بھجوا دیا گیا ہے۔