راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں ایک تین منزلہ عمارت اچانک ملبے کا ڈھیر بن گئی تاہم واقعے میں اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ راولپنڈی میں جامع مسجد روڈ پر پیش آیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تباہ ہونیوالی عمارت گذشتہ روز کے زلزلے میں حددرجہ متاثر ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ پاکستان میں پیر کو آنیوالے 7.5 شدت کے زلزلے میں اب تک 240 افراد جاں بحق جبکہ 1500 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں