جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نندی پور پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 470میگاواٹ تک پہنچ گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نندی پور پاور پلانٹ نے پیر کو 470 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کردی اور حتمی طور پر 430 میگاواٹ پر ایڈجسٹ ہوگیا۔ بجلی پیر سے ہی نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی اس طرح چار برس تک پورٹ قاسم پر بے کار پڑے رہنے والے پاور پلانٹ نے بالاخر پیداوار شروع کردی۔ سائٹ پر کام کرنے والے ذرائع اور اسلام آباد میں متعلقہ حکام نے اس کی تصدیق کی۔ فی الوقت بجلی گھر فرنس آئل پر چل رہا ہے لیکن آئندہ پانچ ماہ میں گیس کنورٹر پلانٹ نصب ہونے کے بعد کمبائنڈ سائیکل پلانٹ انتہائی سستی بجلی فراہم کرنا شروع کر دے گا جو تقریباً 10? روپے فی یونٹ ہوگی۔ نیپرا نے نندی پور پروجیکٹ کی فرنس آئل سے تیار بجلی کے نرخ 11.3 روپے فی یونٹ منظور کئے ہیں۔ واضح رہے کہ کے پی کے حکومت نے پن بجلی (ہائیڈرو پاور پلانٹس) کیلئے نیپرا سے 12? روپے فی یونٹ کا مطالبہ کیا ہے، نندی پور پاور پروجیکٹ کا جنم اور مشین خریداری کی لاگت کی منظوری مشرف دور میں ہوئی تھی ، ای پی سی (انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن) کنٹریکٹر میسرز ڈونگ فونگ کی خدمات پی پی دور میں حاصل کی گئیں۔ حکام اور ان کے سیاسی ماسٹرز کے مذموم مقاصد اور نا اہلی کے سبب پلانٹ مشینری چار سال کی طویل مدت تک پورٹ قاسم پر پھنسی رہی، پلانٹ کی تنصیب اور کامیاب تجربہ اس سال اگست میں کیا گیا مگر ملائشیا کی فرم سے آپریشن اینڈ منٹیننس (او اینڈ ایم) کا معاہدہ منسوخ ہوگیا کیونکہ وہ بہت زیادہ ریٹ طلب کررہی تھی۔ دس برس تک مردہ رہنے والا پروجیکٹ کامیابی سے نصب و ٹیسٹ ہوگیا لیکن اس کے آپریشن میں چند ہفتوں کی تاخیر کے باعث ”بڑا اسکینڈل“ بنادیا گیا۔ پروجیکٹ کے جنم دن سے ہی پلانٹ کے فیول کیلئے قدرتی گیس اولین ترجیح تھی لیکن اس کو دہرا ایندھن پلانٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ بنک سنگل فیول پلانٹ کیلئے سرمایہ فراہم کرنے پر تیار نہیں تھے، کیونکہ واحد ایندھن مثلاً گیس کی عدم فراہمی پر اپنا سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ تھا۔ یہ طے ہے کہ فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایف او ٹی پی) مطلوبہ گنجائش کی تنصیب اور پلانٹ کو مکمل فعال کرنا ای سی پی کی ذمہ داری تھی۔ ایک اہم توانائی منصوبے کو میگا اسکینڈل بنانے و الے اس حقیقت سے لاعلم تھے کہ نہ صرف ای پی سی کنٹریکٹر نے اس حقیقت کو تسلیم کیا بلکہ ایف او ٹی پی پلانٹ کی اپ گریڈیشن پر پہلے ہی کام شروع ہوچکا ہے اور بڑھوتری کا یہ عمل حکومت پاکستان کا ایک پیسہ خرچ ہوئے بغیر آئندہ تین سے چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ حکومت پاکستان کے پاس ای سی پی کنٹریکٹر کی 35? ملین ڈالر کی بینک گارنٹی موجود ہے جو اس نے چیچوں کی ملیاں پروجیکٹ کیلئے جمع کرائی تھی یہ منصوبہ ختم ہوچکا ہے اگر ایف او ٹی پی مطلوبہ سطح پر کام نہیں کرتا تو حکومت پاکستان اس گارنٹی کو کیش کراسکتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…