پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

زلزلے کے شدید ترین جھٹکوں کے باعث ایف سی ہیڈ کوارٹر قلعہ بالا حصارکا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن ) پشاور میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکوں کے باعث فرنٹیئر کور کے ہیڈ کوارٹر قلعہ بالا حصارکا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا ہے ۔جبکہ پرانے خستہ حال سرکاری دفاتر کو بھی بری طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ مال خانے کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے جس کے باعث قیمتی ریکارڈ بھی ضائع ہونے کے امکانات ہیں۔ قلعہ بالا حصارکا ایک حصہ ٹوٹ کر گرنے کے باعث اسے عارضی طورپر ڈھانپ دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے لئے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کوبھی تعینات کردیا ہے حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال سرکاری مقامات ، رہائش گاہیں ، کچے مکانات پہلے سے ہی متاثر ہو چکے تھے جبکہ زلزلوں کے جھٹکوںکے باعث مزید متاثر ہو گئے ہیں جبکہ زلزلے کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروازوں کا سلسلہ بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ائیر پورٹ پر مسافروں میں شدید ترین خوف و ہراس پھیلا خواتین بچے چیخیں چلاتے رہے اندرون ملک اور بیرون ملک سے پروازوں کی لینڈنگ کے بعد جہاز سے باہر آنے والے مسافروں میں بھی شدید خوف و ہراس پھیلا اورمسافر گاڑیوں میں بیٹھنے کے بجائے جہاز کے ساتھ زمین پر سجدہ ریز ہو گئے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے حجاج کرام کی آنے والی پروازوں میں حجاج کرام نے خصوصی دعائیں مانگی ۔ زلزلے کے بعد شہرکے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام طبی عملے کو طلب کرلیاگیاجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں رش کے باعث مشکلا ت کاسامنا کرناپڑا ۔ پشاور سمیت دیگر اضلاع میں آنیوالے شدید زلزلے کے باعث پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں زخمیوں سمیت لواحقین کی بڑی تعداد کے باعث ہسپتالوں میں رش پیداہونے سے طبی عملے کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ جبکہ سیاسی رہنماﺅںکی ہسپتالوںکے دورے کے موقع پر سخت سیکورٹی سے زخمیوں کے لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ سیاسی رہنماﺅں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ زلزلے کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور تمام موبائل ہیلتھ یونٹس اورایمبولینسز کو متاثرہ علاقوں کو بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے اضافے کے خدشے کے باعث خون کے عطیات دینے کیلئے اعلانات کرائے گئے ۔ زلزلے کے باعث شہریوں نے ہسپتالوں کارخ کرتے ہوئے خون عطیات دینے کیلئے جوق درجوق جمع ہوگئے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…