پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

زلزلے کی زیادہ گہرائی کے سبب کم نقصان ہوا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حالیہ زلزلے کی بہت زیادہ گہرائی کم نقصان کی بنیادی اور واحد وجہ ہے جبکہ اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے کا زمین کے اندر فاصلہ کم تھا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قمر زمان چوہدری نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی جتنی زیادہ ہوگی جانی و مالی نقصانات اتنے کم اور گہرائی جتنی کم ہوگی، نقصانات اتنے زیادہ ہوں گے۔ موجودہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.7(پی ایم ڈی کے مطابق 8.1) تھی جبکہ گہرائی 196کلومیٹر تھی جبکہ 2005 کے ہلاکت خیز زلزلے کی شدت 7.6مگر گہرائی صرف 10کلومیٹر تھی۔ جنگ رپورٹر طارق بٹ کے مطاق گہرائی زیادہ ہونے کے سبب پیر کے زلزلے میں جانی و مالی نقصان مقابلتاً کم ہوا۔ 8اکتوبر 2005 کے زلزلے میں آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقے مکمل تباہ ہوگئے تھے۔ جبکہ بالاکوٹ صفحہ ہستی سے مٹ گیاتھا۔ 70 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ سابقہ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس بہت زیادہ تھا۔ 2005 میں حکومتی ردعمل سست تھا مگر اس بار تیزرفتاری سے ریسکیو کا کام کیا گیا تاہم سرکاری ادارے اور ایجنسیاں معمول کے مطابق کم لیس و کمزور دیکھی گئیں جس سے ظاہر ہوا کہ انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…