لاہور (آن لائن) زلزلہ ایک ایسی قدرتی آفت ہے جو جس وقت حملہ آور ہوتا ہے تو انسان کے پاس فورا بچ پانے کی راہ مشکل سے ہی نکلتی ہے۔ آپ کو اس وقت کچھ ایسی احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں۔ ان احتیاطی تدابیر سے نہ صرف خود واقفیت حاصل کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی کی آگاہ کریں۔یاد رکھئے کہ زلزلے کے وقت آپ کے پاس وقت گھنٹوں یا منٹوں نہیں بلکہ سیکنڈز کے حساب سے کم ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسی جگہ موجود ہیں جہاں زلزلے کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے توآپ کو دھیان رکھنا چاہہے کہ ایسی اشیاءکو کیسی ایک جگہ جمع کر لیں جن کے ٹوٹنے کی صورت میں زخمی ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہوں۔ زلزلے کے وقت بھاگتے ہوئے لوگوں کے ہجوم میں بھگدڑ مچنے کے بہت امکانات ہوتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ لوگوں کو پرسکون رکھ سکیں۔ زلزلے سے بچنے کے لئے ایک مشق جیسے لیٹنے، چھپنے یا آڑ لینے اور پکڑنے کہتے ہیں کو یاد رکھیں۔