پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کا کام مکمل

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(نیوز ڈیسک) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے مانسہرہ سے جالکھند روڈ براستہ ناران کو آمدورفت کے لیے صاف کرنے کے بعد وادی ناران میں برف باری کے باعث پھنسے ہوئے 1000 سیاحوں کو نکال لیا گیا.مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بتایا کہ ’20 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ہم سٹرک کو کلیئر کرنے میں کامیاب ہوپائے، جس کے بعد یہاں پھنسے ہوئے سیکڑوں سیاح ناران سے لوٹ گئے۔‘ان کا کہنا تھا کہ برف باری کے ڈھیر تلے دب جانے والی 100 گاڑیوں کو بھی کلیئر کردیا گیا۔پھنسے ہوئے سیاحوں کو پیٹرول کی فراہمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بالاکوٹ اور جراد میں آئل ٹینکروں کے ذریعے پیٹرول فراہم کیا جارہا ہے جبکہ وادی ناران اور وادی کاغان میں فیول کی کمی نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بالاکوٹ میں آنے والے خاندانوں میں 3000 کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔انھوں نے بتایا کہ پیر کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے سے یہاں کسی بھی قسم کی لینڈ سلائیڈنگ سامنے نہیں آئی، یہی وجہ ہے کہ مانسہرہ براستہ ناران جالکھنڈ جانے والی سٹرک بلاک نہیں ہوئی۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ناران سیاحت کے لیے آنے والے 60 رکنی سیاحوں کے گروپ میں شامل شاہ زیب نے بتایا کہ ’وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تمام مرد، خواتین اور بچے محفوظ ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد اور انتظامیہ کے حکام نے برف میں پھنسی ہوئی ا±ن کی بس کو نکالنے میں ان کی مدد کی ہے اور اب وہ کراچی واپس جارہے ہیں.وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاحوں کی فوری واپسی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بصیر میں تودے سے متاثر ہونے والے 14 مزدوروں اور ایک مقتول کی لاش کو مدد فراہم کرتے ہوئے ناران منتقل کیا، جہاں سے انھیں مانسہرہ بھیجا جائے گا۔ادھر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے 200 جوان جن میں ڈاکٹر، انجینئر ز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے، ناران پہنچ چکے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں جبکہ دو ہیلی کاپٹر بھی تیار حالت میں موجود ہیں جنھیں موسم کے بحال ہونے پر علاقے میں روانہ کردیا جائے گا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…