اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی کی خلاف ورزی اور اس میں 3 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ہندوستان کے سینئر سفارت کار کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شکرگڑھ اور ظفروال سیکٹر میں کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی شہری، جن میں ایک کم عمر بچی بھی شامل ہے، ہلاک ہوگئے تھے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’23، 24 اور 25 اکتوبر کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کے لئے وزارت خارجہ نے ہندوستان کے نائب ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خلاف ورزی کے باعث 3 پاکستانی شہری، جن میں ایک کم عمر بچی بھی شامل ہے، ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 23 افراد زخمی ہوئے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے سینئر سفات کار سے کراچی میں قائم گورنر ہاو¿س سندھ کو نئی دہلی سے موصول ہونے والی دھمکی آمیز کی کال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے گورنر ہاو¿س کراچی کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ ’فون کال کی تفصیلات ان سے شیئر کردی گئی ہیں۔