لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس دوسری بار ملتوی کر دی گئی ۔آج منگل کو شیڈول اے پی سی زلزلہ میں انسانی جانوں ہلاکتوں کے سوگ میں ملتوی کی گئی ۔پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کے مطابق اے پی سی زلزلہ میں ہلاکتوں کے سو گ میں ملتوی کی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 22اکتوبر کو اے پی سی منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم عاشورہ کے احترام میں 27اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ اے پی سی سے ایک روز زلزلہ میں ہلاکتوں کے باعث پی ٹی آئی نے دوسری بار اے پی سی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں