اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں شدید زلزلے کی اطلاعات عالمی میڈیاپر آنے کے بعد مختلف ملکوں میں بھی کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے اپنے سفارتخانوں سے فوری رابطہ کرلیا جس پر بتایا گیا کہ تمام غیرملکی محفوظ ہیں اور کسی غیرملکی کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔دریں اثناءکویت کے سفیرنواف عبدالعزیز العنزی سمیت دیگر سفیروں نے اپنے ملک کے شہریوں سے رابطے کی ہدایات جاری کیں اورمختلف سفارتخانوں کی طرف سے ا یڈوائزری بھی جاری کی گئی جس میں ان سے کہاگیا کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سفارتخانے یا قونصل خانے سے رابطہ رکھیں۔