پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سندھ میں بلدیاتی انتخابات ،رینجرز اور فوج کو دور کردیاگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرا چی(نیوزڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریٹرننگ افسران اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مطالبے کے باوجود رینجرز اور فوج پولنگ اسٹیشن کے اندراور باہر تعینات نہیں ہوگی تاہم حساس اور انتہائی حساس 2610پولنگ اسٹیشنوں کے قرب و جوار میں 2279رینجرز اور80فوجی اہلکار موجود ہونگے،جبکہ پولنگ اسٹیشن مکمل طور پر31ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے کنٹرول میں ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے8سکھر، گھوٹکی ، خیرپور ،لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، جیکب آباد اور کشمور میں31اکتوبر کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے ،جس کے مطابق 31ہزار پولیس اہلکار ، 2279رینجرز اہلکار اور 80فوجی اہلکار تعینات ہونگے۔4031پولنگ اسٹیشنوں کو تین مختلف کیٹگریوں میں تقسیم کیا گیا 1049پولنگ اسٹیشنوں کو انہتائی حساس ، 1557کو حساس اور 1425کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنوں کے قرب و جوار میں رینجرز تعینات ہوگی تاہم پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر صر ف پولیس ہوگی۔ خیر پور کے نارا اور کنگری میں 80فوجی اہلکار بھی تعینات ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 2ڈویڑن کے 8اضلاع کی 2میونسپل کارپوریشن ،14میونسپل کمیٹیوں ،54ٹاو ¿ن کمیٹیوں ،46یونین کمیٹیوں،426 اوریونین کونسلوں کی مجموعی طور پر 3845نشستوں کے لئے پولنگ ہونی تھی جن میں 707امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں پہلے مرحلے پر 8اضلاع385ٹاو ¿ن کمیٹی کونسلرز ،218میونسپل کمیٹی کونسلرز ،426ضلع کونسل کونسلرز ،426یونین کونسل چیئرمین ،426یونین کونسل وائس چیئرمین ،1704یونین کونسل کونسلرز، 46یونین کمیٹی چیئرمین ،46یونین کمیٹی وائس چیئرمین اور 184یونین کمیٹی وارڈز کونسلرز کے لئے 31اکتوبر کوپولنگ ہوگی۔انتخابی طریقہ کار کے مطابق ٹاو ¿ن کمیٹیوں اور میونسپل کمیٹیوں کے حدود کے ووٹرز ایک ایک ووٹ کاسٹ کریں گے جو ٹاو ¿ن کمیٹی کونسلرز اورمیونسپل کمیٹی کونسلرز کے لئے ہونگے۔یونین کمیٹیوں کی حدود کے ووٹرز 2ووٹ کاسٹ کریں گے جن میں سے ایک ووٹ یونین کمیٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پینل ،جبکہ ایک ووٹ یونین کمیٹی وارڈز کونسلرز کے لئے ہوگا۔یونین کونسلوں کی حدود کے ووٹرز تین ووٹ کاسٹ کریں گے ،جن میں سے ایک ووٹ ضلع کونسلرز ، ایک ووٹ یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین کے پینل ،جبکہ ایک ووٹ یونین کونسل کے وارڈز کونسلرز کے لئے ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…