اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے زلزلے سے ہو نے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس دوران انہوں نے پاکستان میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور زلزلے کے باعث متاثر ہونے والے خاندانوں کی امداد کی پیشکش بھی کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان ،بھارت اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،اب تک کی اطلاعات کے مطابق 130جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہاہے۔