لاہو(نیوزڈیسک) شہبازشریف کاپرویزخٹک سے رابطہ ،تعاون کی یقین دھانیوزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ زلزلے کے باعث سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے زلزلے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں بھرپور تعاون کا یقین کروایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخواہ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پنجاب کی ریسکیو 1122 کی سروس خیبرپختونخواہ میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لے گی۔